Browsed by
Month: 2023 اکتوبر

پرورش فطرت کا تعین کرتی ہے

پرورش فطرت کا تعین کرتی ہے

بوڑھی اماں  سڑک پرپیدل رواں ہے، عمر کے اس حصےمیں اس کی رفتار انتہائی مد ھم ہے۔ فاصلے کم ہوئے تو یاد آیا کہ اماں  ایک دفعہ مجھےاپنے بیٹے کے سلسلے میں ملی تھی۔ مدرسے  میں یہ واحد ایسا طالب علم تھا  جس سے کوئی بھی معلم خوش نہ تھا۔  بلکہ اساتذہ احتیاط برتتے تھے کہ یہ ہمارے ساتھ نہ اُلجھے ۔ درمیانی جماعتوں میں ہوتے ہوئے بھی اس کی گردن فولادی تھی اور اساتذہ کی سامنے جھکتی نہ تھی۔ …

Read More Read More

زبان  (الفاظ) کا اثر

زبان  (الفاظ) کا اثر

الفاظ میں بڑی طاقت ہوتی ہے۔ یہ نفرت کے خلا کو پیدا اور موجودہ کو پُر کر سکتا ہے۔ یہ سب منحصر ہے کہ بولنے والا ان الفاظ کو کیسےاستعمال کرتا ہے۔ آپ نے سنا ہوگا کہ بعض علاقوں کی بولیوں میں منفرد مٹھاس ہوتی ہے۔ وہ آپ کی زبان میں بات کرتے ہیں لیکن ان کے بولنے میں مٹھاس زیادہ ہوتی ہے۔ وہ بہت شائستگی سے بات کرتے ہیں۔ یہ لہجہ ضرورانہیں بزرگوں سے ورثے میں ملا ہوگا۔ ایک…

Read More Read More

مثبت مثالوں سے رہ نمائی کریں

مثبت مثالوں سے رہ نمائی کریں

آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب آپ عبادات کے لیے اُٹھتے ہیں تو آپ کا دو سالہ بچہ آپ کے قریب آتا ہے اور عبادت کے اشارے کرنے لگتا ہے۔ ایک دو سالہ چھوٹا بچہ نہیں جانتا کہ یہ طریقہ کار کیا ہے۔ اس کا کیا فائدہ ہے؟ لیکن وہ آپ کے ساتھ عبادت کے لیے کھڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ آپ کو ہر روز ایسا کرتے دیکھتا ہے۔ یہ بچوں کی فطرت ہے کہ وہ وہی کریں گے جو…

Read More Read More

بچے بہترین نقال ہیں

بچے بہترین نقال ہیں

یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ بچے اپنے اردگرد کے لوگوں، خاص طور پر اپنے والدین اور دوسرے بڑوں کے رویے کی نقل کرتے ہوئے سیکھتے ہیں۔ چھوٹی عمر سے بچے اپنی زندگی میں بڑوں کے قول و فعل کو دیکھتے اور جذب کر رہے ہوتے ہیں اور یہ ان کی پرورش پر دیرپا اثر ڈالتے ہیں۔ بحیثیت والدین یا پھر معاشر ے کے بڑے فرد کے، یہ ضروری ہے کہ ہم بچوں پر اپنے(ہمارے) اثرات کو پہچانیں…

Read More Read More

غربت کے چکر کو توڑیں

غربت کے چکر کو توڑیں

سڑک سے کچھ فاصلے پر ویرانے میں جہاں دور دور تک کوئی گھر نہ تھا، پگڈنڈی کے کنارےایک چھوٹا سا جھونپڑا تھا۔ اس کا آدھا حصہ گراہوا تھا اور آدھی چھت ابھی بھی دو دیواروں پرقائم تھی۔ میں پچھلے حصے سے (جو حصہ گرا ہوا تھا) جھونپڑی میں داخل ہوا۔ جس حصے کی چھت ابھی  باقی تھی اس میں ایک صندوق اور کچھ برتن پڑے ہوئے تھے ساتھ ہی ایک  بالٹی اور تھال جس میں دُھلنے کے لیے کچھ کپڑے…

Read More Read More

بچوں کے ساتھ مضبوط رشتہ بنائیں

بچوں کے ساتھ مضبوط رشتہ بنائیں

ایک دفعہ میں اپنے بیٹے کو ساتھ لئے باہر  چہل قدمی کر رہاتھا۔ ایک جاننے والے کا گزر ہوا توکہنے لگا کہ افضل میں جب آپ کو باہر چہل قدمی کرتے دیکھتا ہوں تو آپ کا بچہ بھی آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔  مزید کہنے لگا کہ افضل میں اپنے بچوں کو بالکل بھی نہیں اُٹھاتا۔ کل جب وہ بڑے ہوجائیں اور میرا خیال نہ رکھیں تو کم از کم مجھے افسوس نہ ہوگا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا…

Read More Read More

بچوں سے غیر مشروط محبت کریں 

بچوں سے غیر مشروط محبت کریں 

یہ  2015 کی  بات ہے میں ایک  جامعہ کے کنووکیشن میں شریک تھا۔  متعین نشستوں پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھاہوا تھا۔  تمغات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا جا رہا تھا۔  ہر اعلان کے بعد اعزازحاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے تالیاں بجائی جاتیں۔ ایسی ہی ایک طالبہ اپنا اعزاز حاصل کرنے کے لئے سٹیج پر آئی تو حسب معمول تالیوں کا دور شروع ہوا جو تمغا پہنانے  تک جاری رہا۔    تالیوں…

Read More Read More

بچوں کے ساتھ یادیں بنائیں

بچوں کے ساتھ یادیں بنائیں

چونکہ میرا دو سال کا بیٹا تھا تو پریشان تھا کہ اس کی پرورش کیسے کروں۔ کبھی کبھی  غصہ آتا تھا تو مجھے احساس ہونے لگا کہ مجھے اس کا صحیح خیال رکھنا چاہیے اور کچھ تربیت حاصل کر لینی چاہیے۔ اس حوالے سے میں نےصوتی کتابیں سننا شروع کیں۔ میں TEDx کے خیالات شوق سے سنتا ہوں جو سائنسی سے لے کر نفسیاتی نوعیت کی ہو تے ہیں۔ ایک دن TEDx سنتے ہوئے مجھے بچوں کے ساتھ یادیں بنانے…

Read More Read More

اپنی ذمہ داریاں بچے کو نہ دیں

اپنی ذمہ داریاں بچے کو نہ دیں

صبح صبح  ساڑھے پانچ بجے کی پہلی گاڑی لی اور  مکتب کی طرف روانہ ہوا۔   کوئی نوجوان ڈرائیور  گاڑی چلا رہا تھا، دوسری نشست پر پر دو اُستانیاں بیٹھی ہوئی تھیں جو میری طرح  اپنے مدرسوں کی طرف جا رہی تھیں۔ ایک کم عمر کا بچہ جو بمشکل نو دس سال کا ہوگا استانی کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ میں یہی سمجھ رہا تھا کہ شاید اس کا فرزند ہے اور ساتھ جا رہا ہے لیکن جب بچے نے…

Read More Read More

والدین و اساتذہ کے لیے بہترین آغاز

والدین و اساتذہ کے لیے بہترین آغاز

میں پچھلے کوئی دس سال سے اساتذہ کی تربیت کے ساتھ منسلک رہا ہوں اور اس دوران میں مَیں نے ہزاروں اساتذہ کی تربیت کی۔ میں  جب بھی اساتذہ کی تر بیت  شروع کرتا ہوں توان سےایک سرگرمی ضرور کرواتا ہوں۔  وہ اس  جماعت  کا تصور کرتے ہیں  جس کو وہ آج پڑھا رہے ہیں اور درج ذیل سوالوں کے جواب تلاش کرتے ہیں۔   یہ ایسے سوالات ہیں جو معلم میں ایک شعور سا پیدا کرتے ہیں کہ بچوں کو…

Read More Read More