پرورش فطرت کا تعین کرتی ہے
بوڑھی اماں سڑک پرپیدل رواں ہے، عمر کے اس حصےمیں اس کی رفتار انتہائی مد ھم ہے۔ فاصلے کم ہوئے تو یاد آیا کہ اماں ایک دفعہ مجھےاپنے بیٹے کے سلسلے میں ملی تھی۔ مدرسے میں یہ واحد ایسا طالب علم تھا جس سے کوئی بھی معلم خوش نہ تھا۔ بلکہ اساتذہ احتیاط برتتے تھے کہ یہ ہمارے ساتھ نہ اُلجھے ۔ درمیانی جماعتوں میں ہوتے ہوئے بھی اس کی گردن فولادی تھی اور اساتذہ کی سامنے جھکتی نہ تھی۔ …