غربت کے چکر کو توڑیں
سڑک سے کچھ فاصلے پر ویرانے میں جہاں دور دور تک کوئی گھر نہ تھا، پگڈنڈی کے کنارےایک چھوٹا سا جھونپڑا تھا۔ اس کا آدھا حصہ گراہوا تھا اور آدھی چھت ابھی بھی دو دیواروں پرقائم تھی۔ میں پچھلے حصے سے (جو حصہ گرا ہوا تھا) جھونپڑی میں داخل ہوا۔ جس حصے کی چھت ابھی باقی تھی اس میں ایک صندوق اور کچھ برتن پڑے ہوئے تھے ساتھ ہی ایک بالٹی اور تھال جس میں دُھلنے کے لیے کچھ کپڑے…