بچے کے جذبات کو سمجھنا

بچے کے جذبات کو سمجھنا

آپ اپنے ارد گرد بہت سارے لوگوں اور بچوں کو دیکھتے ہونگے جو بہت جلد غضہ کرتے ہیں۔ کچھ لوگ اُداس سے پھرتے ہیں اور زیادہ بات نہیں کرتے۔ کچھ لوگ سست ہوتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔ کچھ لوگ اپنے کاموں کے سلسلے میں بہت زیادہ سنجیدہ ہوتے ہیں۔ یہ لوگوں کے جذباتی مزاج ہیں جن کے مطابق وہ زندگی گزارتے ہیں۔ اس لئے مزاج کا جاننا ہر کسی کے لئے ضروری ہے۔ خاص طور پر والدین کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ بچوں کے مزاج کو جان لیں تاکہ  وہ ان کو مثبت ماحول فراہم کر سکیں۔  بچے ایک جیسی شخصیت لے کر پیدا نہیں ہوتے۔ ہر بچے کی عادتیں،  رویے و طرز عمل اسے دوسرے بچوں سے مختلف بناتی ہیں۔  فلورنس نے بچوں کی شخصیت کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ 

  1. گرم مزاج بچے
  2. سنجیدہ مزاج  بچے
  3. اداس مزاج  بچے
  4. بلغمی مزاج  بچے

گرم مزاج بچے بہادر اور پُر عزم ہوتے ہیں۔ یہ نئی چیزیں آزماتے ہیں اور دوسرے لوگوں پر اعتبار کرتے ہیں۔  سنجیده بچے ملنسار اور باتونی ہوتے ہیں۔ یہ فطرت کو پسند کرتے ہیں۔  اداس مزاج بچے منظم اور مستقل مزاج رکھتے ہیں۔ یہ اکیلے یا گروپ دونوں طریقے سے اچھے سے سیکھتے ہیں۔  بلغمی مزاج بچے زندگی میں راحت تلاش کرتے ہیں۔ 

shallow focus on blond haired woman in white long sleeve shirt carrying a baby on her back
Photo by Josh Willink on Pexels.com
گرم مزاجایسے بچے بہادر اور پُرعزم ہوتے ہیں لیکن جلد غصہ کرتے ہیں۔ ایسے بچے کسی بھی طریقہ سے پڑھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ فطرت کے پُر عز م اور مقابلہ کو پسند کرتے ہیں۔ 
سنجیدہ مزاجایسے بچے ملنسار، باتونی اور تصوراتی ہوتے ہیں۔ ان کی تخیلاتی اورتخلیقی خصوصیات کی وجہ سے ان کا ڈراما اور آرٹ جیسے مضامین میں بہتر ہونے کا امکان ہے۔ بصری سیکھنے کا طریقہ ان کا پسندیدہ ہو سکتا ہے۔ 
اداس مزاجایسے بچے مستقل مزاج اور دوسروں کا احترام کرنے والے ہوتے ہیں۔ سنجیدہ بچوں کی طرح، بصری طریقہ ان کا پسندیدہ ہو تا ہے۔ 
بلغمی مزاجایسے بچے آسانی و راحت کو پسند کرتے ہیں۔ایسے بچے گروپ میں پڑھنے کو پسند کرتے ہیں۔ 

یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ہر بچہ منفرد ہوتا ہے اور اس کی اپنی انفرادی شخصیت ہوتی ہے۔ ہر بچے کو جاننے اور ان کی انفرادی ضروریات اور ترجیحات کو سمجھنا چاہیے۔ اس سےان کو ایسا ماحول دینے میں آسانی ہوگی جس سے وہ اچھے طریقے سے پرورش پا سکیں گے۔

بچے کے مزاج کو سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن کچھ ایسے طریقہ کار  ہیں جو مدد کر سکتی ہیں۔مثال کے طور پر بچوں کے رویے اور جسمانی زبان کی نگرانی کرنا۔ اس بات پر دھیان دیں کہ وہ کس طرح  کی حرکتیں کرتے ہیں، ان کے چہرے کے تاثرات اور وہ دوسروں کے ساتھ کیسے بات کرتے ہیں۔اس سے آپ کو معلوم ہوگا کہ وہ کیسے محسوس کرتے ہیں۔ آپ ان سے بات بھی کر سکتے ہیں اور ان کے احساسات کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔ ان کے رویے میں رجحانات تلاش کریں اور ایسے محرکات تلاش کرنے کی کوشش کریں جو انہیں اس طرح محسوس کرنے پر مجبور کر رہے ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے