بچوں کو زندگی کے آداب سکھائیں

بچوں کو زندگی کے آداب سکھائیں

 بچوں کو اچھے آداب سکھانا اہم کام ہے جو بچوں کو دوسروں کے ساتھ احترام اور مناسب طریقے سے بات چیت کرنا سکھاتا ہے۔   اچھے آداب آپ کے بچوں کو دوسروں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے، اچھا تاثر بنانے اور اپنے اور دوسروں کے لیے احترام ظاہر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ بچوں کو آداب سکھانا نہ صرف ان کی سماجی ترقی کے لیے ضروری ہے بلکہ ان کی مستقبل کی کامیابی کے لیے بھی ضروری ہے…

Read More Read More

بچوں کو مثبت لاشعور دیں

بچوں کو مثبت لاشعور دیں

میرا ذاتی خیال ہے کہ شخصیت آپ کا تربیت یافتہ  لاشعور ہے۔ آپ اکثر سنتے ہونگے کہ فلاں بندہ عادتوں سے مجبور ہے۔ اب یہ عادات کیا ہیں؟ یہی توہمارالاشعور ہے۔ جس طرح ہمارا لاشعور بنتاجائے گا اُسی طرح ہی ہماری زندگی ہوگی۔  انسانی نفسیات کاسادہ سا اصول ہے کہ  وہ پہلے کسے عمل پر یقین کر لیتا ہے اور جب ایک دفعہ وہ اس پر یقین کر لیتاہے کہ میں جو کچھ کر رہاہوں وہ درست ہے تو پھر…

Read More Read More

بچوں کو تناؤ واضطراب سے  نمٹنا سکھائیں

بچوں کو تناؤ واضطراب سے  نمٹنا سکھائیں

مکتب میں ایک طلاق یافتہ والدہ کا بچہ پڑھتا تھا۔ والدہ بہت بُرے حالا ت میں سے زندگی گزار رہی تھی اور مانگ کر گزارہ کر تی تھی۔ مانگ مانگ کر اُس نے بچے کو دہم کلاس تک پہنچایا۔ ایک دن ایسا ہوا کہ بچے کی گھر میں تلخ کلامی ہوئی اور اُس معمولی سی تلخ کلامی کا یہ اثر ہوا کہ بچے نے خود کُشی کر لی۔ والدہ  تنہا  جس بیٹے کے سہارے مانگ کر زندگی گزار رہی تھی،…

Read More Read More

بچوں کو دور حاضر کی مہارتیں سکھائیں

بچوں کو دور حاضر کی مہارتیں سکھائیں

میری والدہ مجھے (بچپن میں) بتاتی تھی کہ میرے رشتہ دار سخت جسمانی مشقت کر سکتے تھے جیسے کہ لکڑی حاصل کرنے کے لیے پہاڑوں پر چڑھنا یا فصلوں کی کٹائی کرنا لیکن میں ایسا نہیں کر سکتاتھا۔ میں اپنی ماں کے ساتھ گاؤں میں تھا اور اس وقت جسمانی مشقت کو ایک ہنر اور کمال کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ وہ جو فصلیں کاٹ سکتا تھا اور پہاڑوں پر چڑھ سکتا تھا اسے اعلیٰ سمجھا جاتا تھا اورایسی…

Read More Read More

ذخیرۂ الفاظ بنانے میں مدد کریں

ذخیرۂ الفاظ بنانے میں مدد کریں

آپ نے یک طرفہ محبت کے بارے میں تو شاید سنا ہو لیکن  "یک طرفہ باتیں” آپ کے لیے ایک نیا لفظ ہوسکتا ہے۔  پہلی   یک طرفہ باتیں پہلی  یک طرفہ محبت سے کہیں زیادہ شیریں، پیاری اور قربت کا احساس دلاتی ہیں۔ جب آپ پہلی دفعہ اپنے بچے کو اُٹھاتے ہیں اور اس سے یک طرفہ اپنی محبت، تکان اور  درد شریک کرتے ہیں تویہی جذبات آپ کی آنکھوں میں شکر گزاری کے طور پر تیرتے ہیں۔ بچہ…

Read More Read More

بچوں کوتنازعات کا حل سکھائیں

بچوں کوتنازعات کا حل سکھائیں

بچپن میں جب مکتب جایا کرتے تھے تو ایک مسئلہ ضرور ہوا کرتا تھا کہ بچے آپس میں بہت لڑا کرتے تھے۔ اساتذہ کے کم ہونے اور دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے، بچے جماعت میں ہی آپس میں اُلجھ جاتے تھے۔ ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے اور مکتب کے بعد راستے میں لڑتے۔کبھی کبھی تو یہ لڑائیاں گروہوں کی شکل میں ہوتی تھیں۔  وہ تختیوں اور سلیٹوں کا دور تھا اور مکتب کے وقت کے بعد ان کو ہتھیار…

Read More Read More

بچوں کو مالیاتی تعلیم دیں

بچوں کو مالیاتی تعلیم دیں

مالیاتی تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے۔ ہم میں جو بھی مالیاتی تعلیم سے نابلد ہیں، مہینے کے آخر میں جیب خالی لیے پھرتے ہیں۔ کسی بھی ناگهانی صورت حال کےلیےاس کے پاس کوئی بچت نہیں ہوتی۔ ایسی زندگی بہت مشکل ہوتی ہے۔ یہ اس لیے مشکل نہیں ہے کہ اُس کی آمدنی کم ہے۔ اس کے پاس ناگهانی صورت حال کے لیے پیسے نہیں ہیں کیونکہ اسے مالیاتی طور پر تربیت نہیں  دی گئی۔ مالیات سے نابلد…

Read More Read More

بچوں کوزندگی کی مہارتیں سکھائیں

بچوں کوزندگی کی مہارتیں سکھائیں

یہ ضروری ہے کہ ہم بچوں کو اس کے عمر کے لحاظ سےضروری  مہارتیں سکھائیں۔  ایسی مہارتیں جو ہماری عدم موجودگی میں ان کے کام آئیں۔  یہ مہارتیں زندگی کے لحاظ سے کوئی محدود نہیں ہیں لیکن عمرکے کسی خاص حصے میں محدود سی مہارتیں ہوتی ہیں جس کے بارے میں بچہ پہلے سے تربیت یافتہ ہونا چاہیے۔  ہمیں شروع سے ہی کوشش کرنی چاہیے کہ جیسے ہی بچے بڑے ہوتے جائیں ان کے اپنےکاموں کے لیے تربیت دیتے جائیں۔…

Read More Read More

بچے کو عمر کے مطابق ذمہ داریاں دیں

بچے کو عمر کے مطابق ذمہ داریاں دیں

"اگر میرے پاس درخت کاٹنے کے لیے چھے گھنٹے ہوتے تو میں پہلے چار گھنٹے کلھاڑی کو تیز کرنے میں صرف کرتا۔” ابرامہم لنکن یہ قول بہت بامعنی اور طاقت ور ہے۔ یہ انسان کو آنے والے واقعات کے لیے تیار کرتا ہے۔  یہ  انسان کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ آنے والے چھپے حادثات کی پہلے سے تیاری کرے ۔ ایک مشہور نظم ہے جس کامرکزی خیال کچھ یوں ہےکہ ’’ ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں”۔ والدین…

Read More Read More

بچے کی دلچسپی کا احترام کریں

بچے کی دلچسپی کا احترام کریں

پڑھنے پڑھانے کے لیے ریاضی و حیاتیات (بیالوجی ) کے علاوہ بھی بڑے مضامین ہیں۔ ڈاکٹر اور انجینئرعام سے پیشے ہیں ان سے بڑے اور طاقت ور عہدوں کی ایک دنیا اور بھی ہے ۔ ہمارے والدین ، بچوں اور معاشرے میں ایک خاص خیال ہے کہ وہ یا تو ڈاکٹر بنیں گے یا پھر انجینئر۔ان کے سامنے  اس کے علاوہ کوئی اور منزل ہی نہیں ہے۔  آپ کسی بھی  مکتب جائیں تو صرف دو ہی جماعتیں نظر آئیں گی۔…

Read More Read More