Browsed by
Tag: Bache

بچوں کوزندگی کی مہارتیں سکھائیں

بچوں کوزندگی کی مہارتیں سکھائیں

یہ ضروری ہے کہ ہم بچوں کو اس کے عمر کے لحاظ سےضروری  مہارتیں سکھائیں۔  ایسی مہارتیں جو ہماری عدم موجودگی میں ان کے کام آئیں۔  یہ مہارتیں زندگی کے لحاظ سے کوئی محدود نہیں ہیں لیکن عمرکے کسی خاص حصے میں محدود سی مہارتیں ہوتی ہیں جس کے بارے میں بچہ پہلے سے تربیت یافتہ ہونا چاہیے۔  ہمیں شروع سے ہی کوشش کرنی چاہیے کہ جیسے ہی بچے بڑے ہوتے جائیں ان کے اپنےکاموں کے لیے تربیت دیتے جائیں۔…

Read More Read More

بچے کو عمر کے مطابق ذمہ داریاں دیں

بچے کو عمر کے مطابق ذمہ داریاں دیں

"اگر میرے پاس درخت کاٹنے کے لیے چھے گھنٹے ہوتے تو میں پہلے چار گھنٹے کلھاڑی کو تیز کرنے میں صرف کرتا۔” ابرامہم لنکن یہ قول بہت بامعنی اور طاقت ور ہے۔ یہ انسان کو آنے والے واقعات کے لیے تیار کرتا ہے۔  یہ  انسان کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ آنے والے چھپے حادثات کی پہلے سے تیاری کرے ۔ ایک مشہور نظم ہے جس کامرکزی خیال کچھ یوں ہےکہ ’’ ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں”۔ والدین…

Read More Read More

بچوں میں تجسس کی حوصلہ افزائی کریں

بچوں میں تجسس کی حوصلہ افزائی کریں

ایک مشہور استاد  کو میں نے TEDx پر سنا وہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ وہ تیسری  جماعت  کے بچوں کو روبوٹک پڑھا رہاتھا تو ایک بچی اس کے پاس ایک مسئلہ لے کر آئی۔  اس معلم اوربچی کے درمیان کچھ یوں گفتگو ہوئی جو کہ والدین و اساتذہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔  بچی:  سر میرا روبوٹ کام نہیں کر رہاہے۔ استاد : بیٹا اس کے ساتھ کیا مسئلہ ہو سکتاہے؟ بچی: میرا خیال ہے کہ اس کے سیل…

Read More Read More

بچے کو بُرے ساتھیوں سے بچائیں

بچے کو بُرے ساتھیوں سے بچائیں

بچے سیکھنے کے لیے اپنے والدین کو کم اور اپنے ساتھیوں (ہم مرتبہ ) کو زیادہ دیکھتے ہیں۔ ساتھیوں کے تعلقات ایک منفرد سیاق و سباق فراہم کرتے ہیں جس میں بچے اہم سماجی وجذباتی مہارتیں سیکھتے ہیں جیسے ہمدردی، تعاون، اور مسئلہ حل کرنے کی حکمت عملی۔ تاہم ہم مرتبہ کے تعلقات سماجی وجذباتی پرورش میں منفی کردار بھی  ادا کر سکتے ہیں۔ اس لیے والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ بچے کے ساتھیوں اور ان کی سرگرمیوں…

Read More Read More

  مکتب (سکول) سے انکار کی وجہ تلاش کریں

  مکتب (سکول) سے انکار کی وجہ تلاش کریں

میں جب کبھی صبح پرائمری حصہ  جاتا ہوں تو بہت سے والدین کو دیکھتا ہوتا ہوں جو روتے ہوئے بچوں کو کھنچ کر مکتب لا رہے ہوتے ہیں۔ بچے چلا رہے ہوتے ہیں اور مکتب نہ جانے کی ضد کرتے ہیں لیکن والدین اپنی وراثتی طریقہ کا استعمال کرتے ہوئے آمرانہ انداز  سے انہیں مکتب پہنچاتے ہیں۔ وہ  مکتب نہ جانے کی وجہ کو تلاش نہیں کرتے۔ اس سے بچے کا دل ٹوٹے گا اور وہ کبھی  شوق سے مکتب…

Read More Read More

بچوں کے اساتذہ سے مسلسل رابطے میں رہیں

بچوں کے اساتذہ سے مسلسل رابطے میں رہیں

ہر کامیاب طالب علم کے پیچھے ان کے والدین اور اساتذہ کی محنت ہوتی ہے۔  جب والدین اور اساتذہ مل کر بچے کی مدد کرتے ہیں تو ایسے بچے یقیناً کامیاب ہوتے ہیں۔ آپ اردگرد کی بڑی مثالیں دیکھ سکتے ہیں جہاں پر والدین اور اساتذہ کے درمیان ربط نہیں ہوتا اور بچے ضائع ہوجاتے ہیں۔ میں خود  ایسے ہی ایک بھائی کو ضائع کر چکا ہوں۔ والدین سمجھتے تھے کہ  مکتب  پڑھنے جاتا ہے۔ لیکن  بعد میں معلوم ہوا…

Read More Read More

بچے کو  مکتب  کے زہریلے ماحول سے بچائیں

بچے کو  مکتب  کے زہریلے ماحول سے بچائیں

جب میں نہم  جماعت  میں تھا تو میں نے ادارہ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ مجھے سائنس پڑھنی تھی اور میرے  گاؤں کے  مکتب  میں اساتذہ نہیں تھے۔ بڑی مشکل سے گھر والوں کو منایا اور دوسرے ادارے میں داخلا لیا۔ جب پہلے دن  جماعت  میں بیٹھا ہوا تھا تو انچارج نے  پاس بلایا۔ میں استاد کے پاس گیا چوں کہ میں پہلی دفعہ ان سے مل رہا تھا تومصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھایا۔ استادنے ہاتھ تو ملایا لیکن بھری …

Read More Read More

بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں

بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں

گاؤں میں لڑکیوں کا ہشتم تک مدرسہ تو تھا لیکن 400 بچیوں کو پڑھانے کے لیےحکومت کی طرف سے صرف ایک میٹرک پاس، ضعیف العمر، پنشن کی امیدوارمعلمہ مقرر تھی۔ یہی لکھ سکتا ہوں کہ مدرسے کی کسی حد تک عمارت تو تھی لیکن تدریس کا کوئی عمل ممکن نہ تھا۔ اپنی پوری کوشش کے باجود میں اس قابل نہ ہو سکا کہ مدرسہ میں معلمات تعینات کی جاسکیں۔ مجبوراََ اپنی بہن کو ساتھی قصبے کےایک نجی مکتب (پرائیویٹ سکول)…

Read More Read More

بچے کو نظر انداز نہ کریں

بچے کو نظر انداز نہ کریں

میں گاؤں کے حمام میں بیٹھا بال کٹوا  رہا تھا۔ میرے ایک ہم جماعت کے والد حمام میں داخل ہوئے۔ اس کا دوسرا بیٹا میرا شاگرد تھا اور اپنی جماعت کا اول کا بچہ تھا۔ میں نے اس سے بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ ما شاء اللہ آپ کا بیٹا پڑھائی میں بہت اچھا ہے۔ اس کا خیال رکھیں تاکہ وہ گاؤں کے ماحول میں خراب نہ ہو۔ کہنے لگے کہ “میں نے بیٹے کو مدرسے (دینی مدرسہ) بھی…

Read More Read More

بچوں سے مزدوری نہ کرائیں

بچوں سے مزدوری نہ کرائیں

بچوں کی پڑھائی میں دلچسپی نہ رکھنے اور پڑھائی ادھوری چھوڑ نےکی بڑی ساری وجوہات ہیں لیکن بچوں سے مشقت کروا کر گھر کا نظام چلانا ایسی وجہ ہے جو سر اُٹھا کر بولتی ہے۔ میں نے اپنی تدریسی خدمات میں دیکھا کہ یہ ایک بنیادی وجہ ہے جس کی وجہ سے بچے پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے، غیر حاضر رہتے ہیں اور آخر کا رتنگ آکر پڑھائی چھوڑ دیتے ہیں۔   اس میں کوئی شک نہیں کہ یہاں معاشی دباؤ…

Read More Read More