بچوں سے مزدوری نہ کرائیں
بچوں کی پڑھائی میں دلچسپی نہ رکھنے اور پڑھائی ادھوری چھوڑ نےکی بڑی ساری وجوہات ہیں لیکن بچوں سے مشقت کروا کر گھر کا نظام چلانا ایسی وجہ ہے جو سر اُٹھا کر بولتی ہے۔ میں نے اپنی تدریسی خدمات میں دیکھا کہ یہ ایک بنیادی وجہ ہے جس کی وجہ سے بچے پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے، غیر حاضر رہتے ہیں اور آخر کا رتنگ آکر پڑھائی چھوڑ دیتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہاں معاشی دباؤ…