بچوں سے غیر مشروط محبت کریں
یہ 2015 کی بات ہے میں ایک جامعہ کے کنووکیشن میں شریک تھا۔ متعین نشستوں پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھاہوا تھا۔ تمغات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا جا رہا تھا۔ ہر اعلان کے بعد اعزازحاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے تالیاں بجائی جاتیں۔ ایسی ہی ایک طالبہ اپنا اعزاز حاصل کرنے کے لئے سٹیج پر آئی تو حسب معمول تالیوں کا دور شروع ہوا جو تمغا پہنانے تک جاری رہا۔ تالیوں…