بچے کو نظر انداز نہ کریں
میں گاؤں کے حمام میں بیٹھا بال کٹوا رہا تھا۔ میرے ایک ہم جماعت کے والد حمام میں داخل ہوئے۔ اس کا دوسرا بیٹا میرا شاگرد تھا اور اپنی جماعت کا اول کا بچہ تھا۔ میں نے اس سے بات شروع کرتے ہوئے کہا کہ ما شاء اللہ آپ کا بیٹا پڑھائی میں بہت اچھا ہے۔ اس کا خیال رکھیں تاکہ وہ گاؤں کے ماحول میں خراب نہ ہو۔ کہنے لگے کہ “میں نے بیٹے کو مدرسے (دینی مدرسہ) بھی…