Browsed by
Tag: parwarish

بچوں سے مزدوری نہ کرائیں

بچوں سے مزدوری نہ کرائیں

بچوں کی پڑھائی میں دلچسپی نہ رکھنے اور پڑھائی ادھوری چھوڑ نےکی بڑی ساری وجوہات ہیں لیکن بچوں سے مشقت کروا کر گھر کا نظام چلانا ایسی وجہ ہے جو سر اُٹھا کر بولتی ہے۔ میں نے اپنی تدریسی خدمات میں دیکھا کہ یہ ایک بنیادی وجہ ہے جس کی وجہ سے بچے پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے، غیر حاضر رہتے ہیں اور آخر کا رتنگ آکر پڑھائی چھوڑ دیتے ہیں۔   اس میں کوئی شک نہیں کہ یہاں معاشی دباؤ…

Read More Read More

بچوں کو نفرت نہ سکھائیں

بچوں کو نفرت نہ سکھائیں

 ہمارا معاشرہ محبت اور پسند کو تو شاید ہی کوئی اہمیت دیتا ہولیکن نفرت ہم سو کر بھی کرتے ہیں اور صبح و شام  کرتے ہیں۔ سامنے والے کو ہمارے جذبات کا  علم ہے یانہیں لیکن ہم اپنے آپ کو اندر سے اسی نفرت میں مار دیتے ہیں، پگھلا دیتے ہیں، جلا دیتے ہیں اور دماغ   نفرت سےپھٹنے لگتا ہے ۔ سر اس قابل نہیں رہتا کہ سر ہانے سے اُ ٹھا یا جائے۔ ہم یہ بھی توقع رکھتے…

Read More Read More

بچوں کو گھریلو تشددسے بچائیں

بچوں کو گھریلو تشددسے بچائیں

بچوں کی پرورش، تربیت اور پڑھانا مشکل کام ہیں۔ اس کے لیے بہت زیادہ مہارتیں، مستقل مزاجی اور صبر چاہیے لیکن بد قسمتی سے ترقی پزیر ممالک میں یہ سارے کام ڈنڈے سے لیے جاتے ہیں۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب میں مکتب پڑھا کرتا تھا تو مہینے میں ایک دفعہ ہم ڈنڈوں کے بنڈل لے کر جایا کرتے تھے اور پھر انہیں ڈنڈوں سے مار کھایا کرتے تھے۔  بچوں پر گھریلو تشدد بدسلوکی کی ایک شکل ہے…

Read More Read More

الزام تراشی و تنقید سے گریز کریں

الزام تراشی و تنقید سے گریز کریں

ایک ریٹائرڈ استاد کسی دعوت میں شریک تھے کہ ایک نوجوان ان کے پاس آیا۔ اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ میں آپ کا شاگر د رہا ہوں اور آپ سے اتنا متاثر ہوں کہ میں بھی آپ کی طرح اپنی نسل کی اصلاح کے لیے استاد بنا۔ استاد اس سے پوچھتا ہے کہ میں نے تمہیں کیسے متاثر کیا؟  تو نوجوان نے کہا جناب جب میں تیسری جماعت میں تھا توکسی بچے سے گھڑی چوری ہو گئی اور آپ…

Read More Read More

زبان  (الفاظ) کا اثر

زبان  (الفاظ) کا اثر

الفاظ میں بڑی طاقت ہوتی ہے۔ یہ نفرت کے خلا کو پیدا اور موجودہ کو پُر کر سکتا ہے۔ یہ سب منحصر ہے کہ بولنے والا ان الفاظ کو کیسےاستعمال کرتا ہے۔ آپ نے سنا ہوگا کہ بعض علاقوں کی بولیوں میں منفرد مٹھاس ہوتی ہے۔ وہ آپ کی زبان میں بات کرتے ہیں لیکن ان کے بولنے میں مٹھاس زیادہ ہوتی ہے۔ وہ بہت شائستگی سے بات کرتے ہیں۔ یہ لہجہ ضرورانہیں بزرگوں سے ورثے میں ملا ہوگا۔ ایک…

Read More Read More

مثبت مثالوں سے رہ نمائی کریں

مثبت مثالوں سے رہ نمائی کریں

آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب آپ عبادات کے لیے اُٹھتے ہیں تو آپ کا دو سالہ بچہ آپ کے قریب آتا ہے اور عبادت کے اشارے کرنے لگتا ہے۔ ایک دو سالہ چھوٹا بچہ نہیں جانتا کہ یہ طریقہ کار کیا ہے۔ اس کا کیا فائدہ ہے؟ لیکن وہ آپ کے ساتھ عبادت کے لیے کھڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ آپ کو ہر روز ایسا کرتے دیکھتا ہے۔ یہ بچوں کی فطرت ہے کہ وہ وہی کریں گے جو…

Read More Read More

بچے بہترین نقال ہیں

بچے بہترین نقال ہیں

یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ بچے اپنے اردگرد کے لوگوں، خاص طور پر اپنے والدین اور دوسرے بڑوں کے رویے کی نقل کرتے ہوئے سیکھتے ہیں۔ چھوٹی عمر سے بچے اپنی زندگی میں بڑوں کے قول و فعل کو دیکھتے اور جذب کر رہے ہوتے ہیں اور یہ ان کی پرورش پر دیرپا اثر ڈالتے ہیں۔ بحیثیت والدین یا پھر معاشر ے کے بڑے فرد کے، یہ ضروری ہے کہ ہم بچوں پر اپنے(ہمارے) اثرات کو پہچانیں…

Read More Read More

غربت کے چکر کو توڑیں

غربت کے چکر کو توڑیں

سڑک سے کچھ فاصلے پر ویرانے میں جہاں دور دور تک کوئی گھر نہ تھا، پگڈنڈی کے کنارےایک چھوٹا سا جھونپڑا تھا۔ اس کا آدھا حصہ گراہوا تھا اور آدھی چھت ابھی بھی دو دیواروں پرقائم تھی۔ میں پچھلے حصے سے (جو حصہ گرا ہوا تھا) جھونپڑی میں داخل ہوا۔ جس حصے کی چھت ابھی  باقی تھی اس میں ایک صندوق اور کچھ برتن پڑے ہوئے تھے ساتھ ہی ایک  بالٹی اور تھال جس میں دُھلنے کے لیے کچھ کپڑے…

Read More Read More

بچوں کے ساتھ مضبوط رشتہ بنائیں

بچوں کے ساتھ مضبوط رشتہ بنائیں

ایک دفعہ میں اپنے بیٹے کو ساتھ لئے باہر  چہل قدمی کر رہاتھا۔ ایک جاننے والے کا گزر ہوا توکہنے لگا کہ افضل میں جب آپ کو باہر چہل قدمی کرتے دیکھتا ہوں تو آپ کا بچہ بھی آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔  مزید کہنے لگا کہ افضل میں اپنے بچوں کو بالکل بھی نہیں اُٹھاتا۔ کل جب وہ بڑے ہوجائیں اور میرا خیال نہ رکھیں تو کم از کم مجھے افسوس نہ ہوگا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا…

Read More Read More

بچوں کے ساتھ یادیں بنائیں

بچوں کے ساتھ یادیں بنائیں

چونکہ میرا دو سال کا بیٹا تھا تو پریشان تھا کہ اس کی پرورش کیسے کروں۔ کبھی کبھی  غصہ آتا تھا تو مجھے احساس ہونے لگا کہ مجھے اس کا صحیح خیال رکھنا چاہیے اور کچھ تربیت حاصل کر لینی چاہیے۔ اس حوالے سے میں نےصوتی کتابیں سننا شروع کیں۔ میں TEDx کے خیالات شوق سے سنتا ہوں جو سائنسی سے لے کر نفسیاتی نوعیت کی ہو تے ہیں۔ ایک دن TEDx سنتے ہوئے مجھے بچوں کے ساتھ یادیں بنانے…

Read More Read More