بچوں کی تعلیم پر خرچ کریں
گاؤں میں لڑکیوں کا ہشتم تک مدرسہ تو تھا لیکن 400 بچیوں کو پڑھانے کے لیےحکومت کی طرف سے صرف ایک میٹرک پاس، ضعیف العمر، پنشن کی امیدوارمعلمہ مقرر تھی۔ یہی لکھ سکتا ہوں کہ مدرسے کی کسی حد تک عمارت تو تھی لیکن تدریس کا کوئی عمل ممکن نہ تھا۔ اپنی پوری کوشش کے باجود میں اس قابل نہ ہو سکا کہ مدرسہ میں معلمات تعینات کی جاسکیں۔ مجبوراََ اپنی بہن کو ساتھی قصبے کےایک نجی مکتب (پرائیویٹ سکول)…