بچوں کے لئےاسکرین ضروری ہے لیکن مضر ہے

بچوں کے لئےاسکرین ضروری ہے لیکن مضر ہے

بچوں میں اسکرین کا استعمال وبا کی طرح پھیل رہا ہے۔ وہ اسکرین کے عادی ہورہے ہیں اور یہی عادت ان کو ضدی بناتی ہے اور صحت   کے مسائل اس کے علاوہ ہیں۔  ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اسکرین بچے کو زیادہ سے زیادہ لطف اندوزکراتی ہے جس کا متبادل والدین کا پیار نہیں ہو سکتا۔ اس لیے جب بچہ ایک دفعہ اسکرین کا عادی ہوگیا تو وہ سنبھالا نہیں جائے گا۔ لیکن دوسری طرف اسکرین کا مناسب استعمال بھی ضروری ہے تاکہ بچہ نئی ٹیکنالوجی سے آشنا رہے۔ ہم نے سمارٹ فونز (موبائل)  کو ہمیشہ تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ حالانکہ یہ طلبہ کی پڑھائی میں ایک اہم آلہ ثابت ہورہا ہے۔

 آج کل ہوم سکولنگ کا خیال آرہا ہے جس میں بچے مکتب نہیں جاتے بلکہ اساتذہ آن لائن گھر میں ان کو پڑھاتے ہیں۔ امریکہ میں لاکھوں بچے اس طریقہ کے ذریعے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ایک دوسرا طریقہ کار فلپٹ کلاس روم کا ہے جس میں اساتذہ ویڈیوز کے ذریعے گھر پر پڑھاتے ہیں اور بچے اس کی مشق کرنے کے لئے مکتب جاتے ہیں۔ یہ نئے نظام اسکرین و موبائل فون پر منحصر  ہیں۔ اس لیےاسکرین کا بطور آلہ استعمال بھی ضروری ہے۔ 

kids sitting on green grass field
Photo by Vika Glitter on Pexels.com

بچوں کےلیے اسکرین کا ٹھیک سے اوقات کار بنائیں، سختی سے پابندی کروائیں اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کریں۔ اگر ایسا نہیں ہے تو بچہ ضد کرے گا دوسری سرگرمیوں میں حصہ نہیں لےگااور اس کی تربیت ٹھیک سے نہیں ہو پائے گی۔ اگر وہ اپنے وقت کے علاوہ اسکرین کے لیےضد کرتا ہے تو اس کو کھلونوں کے ساتھ مصروف کریں یا پھر اس کی پسندکی اشیا کی کہانی سنائیں۔ پہلے چند لمحات میں وہ ضد کرے گا لیکن تھوڑی دیر میں وہ آپ کی کہانی میں شامل ہو جائے گا اور  کہانی کی خود رہ نمائی کرے گا۔ 

اگر آپ کا بچہ انٹرنیٹ استعمال کر سکتا ہے تو اسے یہ جاننے کے لیے ایک کام دیں کہ بچوں کے اسکرین دیکھنے کے 10 سب سے بڑے نقصانات کیا ہیں؟یہ کام مکمل کرنے کے بعد آپ کے بچے کو معلوم ہو جائے گا کہ زیادہ اسکرین دیکھنا کتنا نقصان دہ ہے اور اسے خاص حدود کے ساتھ دیکھنا چاہے۔ اس سے آپ کا کام آسان ہو جائے گا۔ 

جب بھی بچوں کے لیے اسکرین کا اوقات کار بنائیں اس میں چند باتوں کا خیال ضرور رکھیں۔ مثال کے طور پر ایک پڑتالی فہرست بنائیں کہ بچہ گھر کا کام ختم کرنے، اپنے جوتے صاف کرنے اور کھانے کے بعد 30 منٹ تک کے لیےسکرین دیکھ سکتا ہے۔ اسکرین کا یہ وقت ایک خاص ترتیب سے چلائیں ۔ مثال کے طور پر ایک ہفتے اسے جانوروں کے نام، دوسرے ہفتے سبزیوں کے نام و غیره کے بارے میں ویڈیو دکھائیں۔ جب بچہ یہ ویڈیوز دیکھے گا تو اس میں اس کی اپنی پسند بنے گی۔ مثال کے طور پر جانوروں میں اسے شیر پسند آیا تھا، پرندو ں میں مٹھو اور رنگ میں سرخ و غیره۔  بعد میں ان کے بارے میں اس کو کہانیاں سنائیں تاکہ یہ دل  چسپی سے سنے اور کہانی کی خود رہ نمائی کرے اس سے اس کو اپنے آپ کو ظاہر کرنے کا اور خود اعتمادی بڑھانے کا موقع ملے گا۔ سیر کے وقت یہ کسی دوسرے وقت بچے سے ویڈیو کے کرداروں کے بارے میں پوچھیں اور ان کو یاد کروانے کی کوشش کریں۔

اوپر دی گئی ویڈیو دیکھانے کی مثال 2 سال کے بچوں کے لیے ہے۔ آپ اپنے بچے کی عمر کے مطابق اگلی پانچ اقساط میں ویڈیو دیکھانے کی فہرست بنائیں۔

The writer can be reached via Medium, YouTube, Facebook, Amazon, Twitter, LinkedIn, WhatsApp, and Google Scholar.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے