بچوں کوتنازعات کا حل سکھائیں
بچپن میں جب مکتب جایا کرتے تھے تو ایک مسئلہ ضرور ہوا کرتا تھا کہ بچے آپس میں بہت لڑا کرتے تھے۔ اساتذہ کے کم ہونے اور دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے، بچے جماعت میں ہی آپس میں اُلجھ جاتے تھے۔ ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتے اور مکتب کے بعد راستے میں لڑتے۔کبھی کبھی تو یہ لڑائیاں گروہوں کی شکل میں ہوتی تھیں۔ وہ تختیوں اور سلیٹوں کا دور تھا اور مکتب کے وقت کے بعد ان کو ہتھیار…