بچوں کو سڑک کی تعلیم دیں
سڑک کے حادثات ایک انتہائی اہم اور سنگین مسئلہ ہے لیکن اس کو کبھی بھی اتنی اہمیت نہیں دی گئی جتنی ضرورت ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سال میں (دنیا میں) قریباََ 14 لاکھ افراد حادثات میں مارے جاتے ہیں اورقریباً 50 لاکھ زخمی ہوتے ہیں۔ یہ تعداد کسی بھی وبا سے ہونے والی اموات سے کہیں زیادہ ہے۔
تقریباََ ہر حادثے کا باعث انسانی غلطی ہے۔ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے بہت کم حادثات ہوتے ہیں۔حادثات کے وجوہات میں تیز رفتاری، سڑک کا پار کرنا، سڑک کی تعلیم و تربیت کا نہ ہونا، قوانین کی پیروی نہ کرنا، اشاروں اور تختۂ رہ نمائی وغیرہ کا استعمال نہ کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ تیز رفتاری حادثات کی بڑی وجہ ہے جو باقی سب وجوہات سے بھی کہیں زیادہ جانیں لیتی ہے۔ ہمارے ہاں تو ان وجوہات کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے کیونکہ یہاں کوئی بھی، کہیں بھی، کسی بھی وقت آسکتا ہے۔
آپ اگر بچے کو پہلی دفعہ موٹر سائیکل یا پھر گاڑی لے کر دیں گے تو آپ اُس کو کیا 10 ضروری ہدایات دیں گے؟ |
سواریوں میں موٹر سائیکل موت کی سواری ہے۔ ایک تحقیق کا خلاصہ ہے کہ جتنے لوگ گاڑیوں (چار پہیوں) کے حادثات میں مارے جاتے ہیں اس کے دوگنا موٹر سائیکل سوار اس کا شکار بنتے ہیں اور اس کی زیادہ تروجہ تیز رفتاری ہی ہوتی ہے۔ جس سے ظاہرہے کے حادثات میں مرنے والے زیادہ تر موٹر سائیکل سوار ہوتے ہیں۔
سڑکیں بہت پیاری بنی ہیں لیکن ان پر چلنے والے محفوظ نہیں ہیں۔ روزانہ حادثات کی خبریں آتی ہیں اور والدین کو نہ ختم ہونے والا درد دے جاتے ہیں۔