کاش والدین یہ جانتے ہوتے: بچے ، مکتب اور والدین
زمانہ طالب علمی میں ہاسٹل کی چھت پر بیٹھ کر پڑھا کرتا تھا۔ روز ایک والد کو اپنی تین چھوٹی بچیوں کو پرانی سائیکل پر مکتب (سکول) لے جاتے اور واپس لاتے دیکھتا تھا۔ یہ منظر میرے لئے پُرکشش تھا۔ لازمی بات ہے ایک دھتکارے ہوئے بچے کے لئے ایسے مناظر بہت کشش رکھتے ہیں۔ ایسے خاندان کا بچہ جہاں بچے کی کوئی اوقات نہ ہو اُس کے لئے یہ ایک نئی دنیا تھی۔ سائیکل پر سوار باپ بیٹیاں جب…